بھارت ٗ دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پر وائرل ہونے کے بعد کالج نے معطل کر دیا

وائرل ہونے والی تصویر میں ایک طالبہ کے ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ ہے ٗشراب کی بوتیں رکھی ہوئی ہیں ٗ رپورٹ تصاویر کالج کیمپس کی نہیں ہیں ٗباہر لی گئی ہیں ٗضابطہ اخلاق کا سوال تو اٹھتا ہی ہے ٗ پرنسپل

بدھ 19 اگست 2015 17:31

بھارت ٗ دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پر وائرل ہونے ..

کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے کنڑ ضلع میں کالج کی دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پر وائرل ہونے کے بعد کالج نے انھیں معطل کر دیا ہے۔وائرل ہونے والی تصویر میں ایک طالبہ کے ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ ہے اور دوسری تصویر میں ان کے پاس شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ دو بوتلیں کھلی ہوئی بھی ہیں۔

منگلورو سے 105 کلومیٹر دور سولیا تعلقہ کے یویے شری سبرامنیاشور کالج کے پرنسپل دنیش کامت نے اس بات کی تصدیق کی ۔ انھوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک ان لڑکیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ یہ تصاویر کالج کیمپس کی نہیں ہیں باہر لی گئی ہیں۔ تاہم ان پر ضابطہ اخلاق کا سوال تو اٹھتا ہی ہے۔ آخری ذمہ داری والدین کی ہی ہے انھیں اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

طالبات کے مطابق یہ تصاویر دو سال پرانی ہیں اور مدی کیری میں لی گئی تھیں جبکہ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ انھیں ’اس پر شک ہے کہ یہ فوٹو مدی کیری میں ہی لی گئیں یا کہیں اور۔بی جے پی کے نظریات کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے سربراہ جے پرکاش کا کہنا ہے کہ پولیس میں ان کی شکایت کے بعد ہی کالج نے کارروائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :