حکومت اپنا کام نہیں کریگی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ٗ عدلیہ کے اختیارات سے تجاوز کی باتیں کرنیوالوں کو آئین کا علم ہی نہیں ،چیف جسٹس
احتساب بیورو خود کچھ نہیں کر رہا، احکامات جاری کر کے جگانا پڑتا ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ
بدھ 19 اگست 2015 18:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کام نہیں کریگی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ٗ عدلیہ کے اختیارات سے تجاوز کی باتیں کرنیوالوں کو آئین کا علم ہی نہیں ٗ احتساب بیورو خود کچھ نہیں کر رہا، احکامات جاری کر کے جگانا پڑتا ہے۔بدھ کو چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب میگا کرپشن کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اپنا کام نہ کرے تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ہمارے اختیارات سے تجاوز کی باتیں کرنیوالے آئین سے لاعلم ہیں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی قومی احتساب بیورو آئینی نہیں قانونی ادارہ ہے ، احتساب بیورو خود کچھ نہیں کر رہا احکامات جاری کر کے جگانا پڑتا ہے ، چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل آفس میں خرابیوں پر حکومت کیا کر رہی ہے ؟قوم کا ہر فرد حکومت کی جانب دیکھ رہا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ پندرہ سال سے ایک شخص پر احتساب کی تلوار لٹک رہی ہے،پندرہ سال میں نیب سے ایک انکوائری مکمل نہیں ہوئی ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب اکبر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ نئے چیئرمین آنے کے بعد نیب کے معاملات میں بہتری آئی ہے ، عدالت کے حکم پر نیب مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.