آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے گیارہ افسران کی سنئیر منیجمنٹ کورس کے لیے نامزدگی

آڈیٹر جنرل نے افسران کی نامزدگی کی منظوری دیدی

بدھ 19 اگست 2015 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے گیارہ افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینئر منیجمنٹ کورس کے لیے منتخب کیا ہے،افسران کی نامزدگی کی منظوری آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈیٹر جنرل پاکستان کے دفتر کے مطابق سینئر منجمنٹ کورس جو 24اگست سے نیشنل کالج آف مینیجمنٹ ( این ایم سی) لاہور اور نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف مینیجمنٹ (این آئی ایم) کراچی میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے افسران کی شرکت کی منظوری دے دی گئی ہے ان افسران میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ نصیر الدین سرور، احمد تیمور ناصر ڈائریکٹرملٹری اکاؤنٹس ٹریننگ انٹیٹیوٹ راولپنڈی،عصمت الله شاہ ایم ڈی ایلیمنٹیر ی سکول اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ ، پشاور،محفوظ احمد بھٹی جائنٹ سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) وزارت پانی و بجلی ، اسلام آباد،کامران رشید خان ڈائریکٹر آڈٹ، وفاقی حکومت، اسلام آباد،شاہ رحمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخواہ، پشاور، عمر علی خان، ڈائریکٹر، پریزیڈنٹ سیکریٹریٹ، اسلام آباد، محمد اعجاز الحق، ڈائریکٹر (فنانس) علامہ اقبال میڈیکل کالج ،جناح ہسپتال، لاہور، محمد اسلم ڈائریکٹر، پاکستان بیت المال، اسلام آباد، نوید اصغر چوہدری سینئر فنانشل اینالسٹ ، واپڈا ہاؤس، لاہور، تفاخر علی اسدی ڈائریکٹر فنانس، PHAفاؤنڈیشن، اسلام آباد شامل ہیں۔

۔