پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو وائٹ ہاؤس میں ملازمت مل گئی

رفی فریڈمین گرسپین نے صدر کے دفتر میں بطور آؤٹ ریچ اینڈ ریکروٹمنٹ ڈائریکٹر کا کام شروع کر دیا

بدھ 19 اگست 2015 19:23

پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو وائٹ ہاؤس میں ملازمت مل گئی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وائٹ ہاؤس کے افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو دفتر کے عملے کے کل وقتی رکن کے طور پر ملازمت دی ہے۔رفی فریڈمین گرسپین نے صدر کے دفتر میں بطور آؤٹ ریچ اینڈ ریکروٹمنٹ ڈائریکٹر کا کام شروع کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ مخنثوں کے حقوق کیلئے رفی کا عزم اس انتظامیہ کی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔

یہ صدر براک اوباما کا ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے ایک نیا قدم ہے۔صدر کی ایک سینئر مشیر ویلیری جیریٹ کے مطابق رفی فریڈ مین گرسپین جس رہنمائی کا مظاہرہ کر رہی ہیں اس پر ہماری انتظامیہ کو فخر ہے۔فریڈ مین قبل خواجہ سراؤں کے مساویانہ حقوق کے قومی ادارے (این ٹی سی ای) میں بطور مشیر کام کرتی تھیں ہم جنس پرسوں اور خواجہ سراؤں کے حقوق کی تنظیم ایل جی بی ٹی کے اہم ارکان نے وائٹ ہاؤس میں رفی کی تقرری کو ایک اہم اقدام کے طور پر سراہا ۔

(جاری ہے)

ہم جنس پرستوں کی فلاح و بہبود کے ادارے کی سربراہ عائشہ مودی ملز کے مطابق ہماری حکومت اس وقت بہترین کام کرتی ہے جب وہ اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم بہ حیثیت امریکی کون ہیں‘امریکہ کی وزارت دفاع مخنث مردوں اور عورتوں کے فوج میں ملازمت پر ممانعت کے قانون میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وہ اس تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :