آئی سی سی کا سلمان بٹ اور محمد آصف پر یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 19:37

آئی سی سی کا سلمان بٹ اور محمد آصف پر یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) آئی سی سی نے سلمان بٹ اور محمد آصف پر یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پر یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی 2 ستمبر کے بعد سے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے پر آئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ پر 10 سال جبکہ محمد آصف پر 7 سال تک قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم آئی سی سی کی جانب سےدونوں کھلاڑیوں کے بہتر رویے او سزا میں کمی کے درخواست پر ان کی سزا میں کمی کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر سے قومی و بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :