حیرت انگیز آدمی، جس کا دماغ سائز میں آدھا ہے
فہد شبیر بدھ 19 اگست 2015 21:11
فرانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اگست۔2015ء)فرانس سے تعلق رکھنے والا ایک 44 سالہ شخص اپنی ٹانگ کے درد کے ساتھ ہسپتال پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا دماغ عام انسان کے دماغ سے آدھا ہے۔ڈاکٹر اس آدمی کو، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، دیکھ حیران و پریشان رہ گئے۔ڈاکٹر حیرت زدہ تھے کہ یہ شخص زندہ کیسے ہے۔ اس شخص کے معائنے کے بعد سائنس دان یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ذہانت اور دماغ کے سائز کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
لائنیل فیوئلٹ، جس نے اس شخص کے دماغ کا معائنہ کیا تھا، نے نیو سائنٹسٹ جریدے کو بتایا کہ اس شخص کا سارا دماغ چھوٹے سائز میں تھا۔ دماغ کے دائیں اور بائں Frontal، Parietal، Temporal اور Occipital Lobes سائز میں چھوٹی تھیں۔دماغ کی یہی جگہیں حرکت، حساسیت، زبان، بصارت، سماعت ، جذبات اور کچھ دوسری چیزوں کو کنٹرول کرتی ہیں۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ پیدائش کے بعد6 ماہ کی عمر میں اس بچے کے دماغ میں پانی کی تشخیص ہوئی تھی۔
اس وقت ڈاکٹروں نے اس کے دماغ میں سوراخ کر کے وہ مواد نکالنے کی نالی وغیرہ ڈال کر جگہ بنائی تھی۔ 14سال کی عمر میں وہ نالی ہٹا دی گئی۔اس کے بعد 30 سال تک سارا مواد دماغ میں جمع ہوتا رہا ، جس سے دماغ کا 50 فیصد سے 75 فیصد حصہ ختم ہوگیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ شخص بالکل عام افراد کی طرح اپنی زندگی گذارتا رہا۔اسے معلوم بھی نہ تھا کہ اس کے دماغ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔اس کی فیملی ہے، دو بچے ہیں اور اچھی سرکاری نوکری ہے۔ بس ذرا سا مسئلہ یہ ہے کہ اس کا آئی کیو لیول ذرا کم ہے۔ 2007 میں اس شخص کے دماغ کی تشخیص ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں نے اس کے دماغ کا کافی مواد نکال دیاہے۔اب 8 سال بعد ڈاکٹر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ آدمی اس وجہ سے زندہ ہےکیونکہ اس کے دماغ نے خود کو پہچان لیا ہے۔جیسے ہی دماغ کا کوئی حصہ مرتا ہے دماغ کے دوسرے حصے اس مردہ حصے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.