مکروہ ترین سیلفیوں کا مقابلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 19 اگست 2015 21:11

مکروہ ترین سیلفیوں کا مقابلہ

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اگست۔2015ء)روس میں سیلفیوں کا ایسا مقابلہ جاری ہے جسے مکروہ ترین مقابلہ کہا جا سکتا ہے۔اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے لوگوں کو مرے ہوئے افراد کی لاشوں کے ساتھ سیلفی بنوانی ہوتی ہے۔ یہ مقابلہ روسی شوشل میڈیا سائٹ دی کے پر شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں جیتنے والوں کو1000 روبل سے 5000 روبل انعام دیا جائے گا۔ مقابلے کے منتظمین چاہتے ہیں کہ لوگ موت کے حوالے سے اپنا نظریہ بدل لیں۔ اس مقابلے میں بچوں کو حصہ لینے نہیں دیا جاتا۔ اس کے علاوہ کوئی سیلفی اس وقت تک پوسٹ نہیں کی جاتی جب تک لاش کے گھر والے سیلفی پوسٹ کرنے کی اجازت نہ دے دیں۔ ماسکو پولیس اس عجیب و غیرہ مقابلے کی تحقیقات کر رہی ہے اور منتظمین کی تلاش میں ہے۔