جنرل حمید گل ادارہ کی حیثیت رکھتے تھے، ہمیشہ پاکستان کی بات کی‘ ملک کا اثاثہ تھے، افسوس حکومت ان سے وہ کام نہیں لے سکی جس کی وہ اہلیت رکھتے تھے
مسلم لیگ(ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین کی پرویزالٰہی کے ہمراہ حمید گل کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 19 اگست 2015 21:30
اسلام آباد/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جنرل(ر) حمید گل ایک انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتے تھے، انہیں ہر مکتبہ فکر میں مقبولیت اور وقار کا مقام حاصل تھا۔ وہ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ اسلام آباد میں حمید گل کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
محمد بشارت راجہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان اور پاک فوج کیلئے جنرل حمید گل کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کا اثاثہ تھے لیکن افسوس کہ حکومت ان سے وہ کام نہیں لے سکی جس کی وہ اہلیت رکھتے تھے کیونکہ خداداد صلاحیتوں اور قابلیت کے باعث افغانستان کا مسئلہ ہو یا کشمیر کا وہ بھرپور کردار ادا کر سکتے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
حیدر آباد،گرلز کالج معذورملازمہ کی مبینہ خود کشی ، مرنے سے پہلے خط میں تفصیلات بتا دیں
-
امریکا میں پاکستانی نژاد شہریوں کی تعدادچار لاکھ جبکہ بھارتی نژاد امریکیوں کی 28لاکھ ہے. امریکی مردم شماری بیورو
-
عدالتی حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کروا دیا گیا
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے اجاز ت مانگ لی
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.