خاتون محتسب پنجاب نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پر فیصلہ سنادیا ،ریسکیو 1122کے اعلیٰ افسر کو سخت سزا
بدھ 19 اگست 2015 21:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ایک شکایت پر فیصلہ سنایا گیا جس کے تحت ریسکیو 1122کے ایک اعلی افسر کو سخت سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق خاتون صوبائی محتسب نے ضلع سرگودھا کی ایک خاتون افسر کی شکایت پر اس کی تفصیلی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122سرگودھا کے مظہر شاہ کو متعلقہ گریڈ میں ابتدائی سطح پر واپس لانے کی سزا سنائی اور اس سزا کو فوری عملدر آمد کا کہا گیا۔
شکایت کنندہ خاتون نے اپنی ادارے کی انکوائری کمیٹی کی بجائے خاتو ن محتسب پنجاب کو براہ راست اپنی شکایت درج کروائی تا کہ وہ جنسی طور ہراساں کرنے کے تحفظ کے تحت انصاف حاصل کر سکے۔(جاری ہے)
یہ قانون 2010میں خواتین کو اپنی کام والی جگہ پر جنسی طور پر ہراسا ں کرنے کے خلاف بنایا گیا تھا۔شکایت درج کروانے خاتون نے اپنی درخواست میں بتایا تھا کہ مظہر شاہ نا پسندیدہ جنسی عنایات کا مطالبہ کرتا ہے جنسی نوعیت کا طرز عمل اور اسی نوعیت کے پیغامات بھیجتا ہے ۔
مزید براں وہ کام کے ماحول میں خوف و ہراس اور جارحیت پید ا کرتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے اور و ہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام نہیں دے سکتی۔خاتون محتسب پنجاب فرخندہ وسیم افضل نے دونوں فریقین اور ان کے گواہوں کا موقف تفصیل سے سنا اور قانون کے تحت ملز م افسر کو سزا سنائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.