طاہر القادری کا صوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

بدھ 19 اگست 2015 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے صوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اعلان کیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں،اس سلسلے میں قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرکے پٹیشن تحریر کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر حکومتی نمائندوں کے طور پر کام کر رہے ہیں،صوبائی الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں،تمام سیاسی جماعتوں نے ان سے فوری طور پر مستعفی ہونے کے مطالبات بھی کئے ہیں۔