عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ڈی جی سپورٹس بورڈ سے ملاقات ، پاکستان باکسنگ اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال

بدھ 19 اگست 2015 22:04

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ڈی جی سپورٹس بورڈ سے ملاقات ، پاکستان ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے ڈی جی سپورٹس بورڈ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران پاکستان باکسنگ اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ عامر خان کے تجربے سے پاکستان کو بہت فائدہ ملے گا،ان کی ملک کا وقار بلند کرنے میں بہت سی خدمات ہیں،ملک میں باکسنگ کے بہت سے مواقع ہیں،انہیں صحیح سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے،عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کے قیام سمیت دیگر معاملات میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا

متعلقہ عنوان :