اگلا ہدف وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ تھے: شہید شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 22:08

اگلا ہدف وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ تھے: شہید شجاع خانزادہ پر حملے ..

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) شہید شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث دہشت گرد نے گرفتاری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ اس کا اگلا ہدف وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہید وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد نے گرفتار ہونے کے بعد سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد شعیب چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ شہید شجاع خانزادہ کے بعد اس کا اگلا ہدف وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ تھے۔ شہید شجاع خانزادہ پر دہشت گرد حملے میں ملوث گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔