یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منا نے کا فیصلہ

جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے، وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ

بدھ 19 اگست 2015 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) 6ستمبر کو یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا، جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے۔ بدھ کو چھ ستمبر یوم دفاع کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، پرویز رشید اور عبدالقادر بلوچ شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چھ ستمبر یوم دفاع بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، دن کا آغاز مساجد میں ملکی خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا، جنگ ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت کیلئے خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، جنگ کے دوران ملکی اتحاد کو اجاگر کرنے والوں کیلئے بھی خصوصی پروگرام ہوں گے جن میں دانشوروں، فنکاروں اور گلوکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، جنگ ستمبر کی 50ویں سالگرہ شاندار انداز میں منانے کیلئے میڈیا سے اپیل کی جائے گی جس کیلئے پروگرام سے متعلق ذمہ داری وزارت اطلاعات کو سوانپی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :