شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کی شادی کی تاریخ میڈیا پر افشا کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 23:15

شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کی شادی کی تاریخ میڈیا پر افشا کردی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کی شادی کی تاریخ میڈیا پر افشا کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کے نوجوان بلے باز اور اپنے دوست احمد شہزاد کی شادی کی تاریخ کو میڈیا پر افشا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں احمد شہزاد بطور مہمان شریک تھے جب اس دوران شاہد آفریدی سے گفتگو کیلئے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا۔ گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے بتا دیا کہ نوجوان بلے باز کی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہونے جارہی ہے۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد نے اپنی شادی کی خبر میڈیا سے چھپا رکھی تھی۔