متحدہ کے مطالبات کی فہرست اسحاق ڈار کے حوالے کر دی ہے، امید ہے مثبت پیش رفت ہو گی، وزیراعظم مسائل کے حل

کیلئے سنجیدہ ہیں، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 19 اگست 2015 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ متحدہ کے مطالبات کی فہرست اسحاق ڈار کے حوالے کر دی ہے، امید ہے مثبت پیش رفت ہو گی، وزیراعظم مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، وزیراعظم مسائل کے حل کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان جب آئیں گے تو ان کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، متحدہ کے مطالبات کی فہرست اسحاق ڈار کے حوالے کر دی ہے، امید ہے ایم کیو ایم کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہو گی، معاملات آگے بڑھتے ہیں تو پھر الطاف حسین سے بھی بات ہو گی، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے درمیان اختلافات ہوتے رہتے ہیں اور یہ رہیں گے بھی لیکن ہمیں ایک دوسرے کے تحفظات دور کرنے چاہئیں۔