اپنی غلطی کی تین تین مرتبہ سزا بھگت چکا، اب بھی کھیِلنے کا اہل نہیں ہوں تو گولی مار دی جائے: محمد آصف

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 23:57

اپنی غلطی کی تین تین مرتبہ سزا بھگت چکا، اب بھی کھیِلنے کا اہل نہیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) محمد آصف کا کہنا ہے کہ اگر وہ اب بھی کھیِلنے کے اہل نہیں ہیں تو انہیں گولی مار دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سےسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کے خاتمے کے بعد فاسٹ باوَلر محمد آصف نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی جانب سے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی غلطی کی تین مرتبہ سزا بھگت چکے ہیں تاہم اب بھی اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ٹیم میں شمولیت کے اہل نہیں ہیں تو پھر انہیں گولی مار دی جائے۔