سری نگر : مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز کے دورہ بھارت سے قبل ہی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

حریت رہنماوں کو گرفتار اور نظر بند کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 11:08

سری نگر : مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز کے دورہ بھارت سے قبل ہی بھارت ..

سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز کے دورہ بھارت سے قبل ہی بھارت نے اپنے اوچھے ہتھکنڈے آزمانا شروع کر دئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے دورہ بھارت کے دوران ملاقات کے لیے حریت رہنماؤں کو دعوت نامے بھیجے تھے جنہیں قبول کر لیا گیا تھا تاہم بھارتی فوج نے آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مارنے سمیت حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر رہنماؤں میر وعظ اور علی گیلانی کو نظر بند کر دیا ہے. واضح رہے کہ مشیر خارجہ رواں ہفتے ہی بھارتی دورے پر روانہ ہوں گے.