سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو کم بجٹ فراہم کرنے پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا

جمعرات 20 اگست 2015 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو کم بجٹ فراہم کرنے پر اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا‘ ایف آئی اے سے ملازمین سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کے بجٹ اور دیگر معاملات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے سے ملازمین اور بجٹ کے بارے میں تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ بجٹ مانگا تاہم صرف پندرہ لاکھ ملے جس پر عدالت نے کم بجٹ فراہم کرنے سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ کیا ایف آئی اے کو بند کردیا جائے حکومت کے پاس فنڈز نہیں ہیں تو ادارے بند کردیئے جائیں۔ جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ وسائل نہ دے کر ایف آئی اے کو کرپٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :