اداکارہ سدرہ نورجمعہ کل سے شالیمار تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی

جمعرات 20 اگست 2015 12:04

اداکارہ سدرہ نورجمعہ کل سے شالیمار تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)پاکستان فلم انڈسٹری اور اسٹیج کی نامور اداکارہ سدرہ نورجمعہ کل سے شالیمار تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ نور جمعہ کل سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ”رس ملائیاں‘ میں اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی، ڈرامہ کی دیگرکاسٹ میں اداکارہ سنہری خان، شانزہ، گڈو کمال اور دیگر شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے ڈائریکٹر سحر عباس اور پروڈیوسر علی طارق اور حسن طارق ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سدرہ نور کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کم اداکاری صرف اس لئے کی کہ میں ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کی تلاش میں ہوتی ہوں۔