جنوبی افریقی ایتھلیٹ پسٹوریئس کی قبل ازوقت رہائی روک دی گئی

جمعرات 20 اگست 2015 12:10

جنوبی افریقی ایتھلیٹ پسٹوریئس کی قبل ازوقت رہائی روک دی گئی

کیپ ٹاون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ میں وزیرِ برائے انصاف مائیکل میسوٹہ نے آسکر پسٹوریئس کو جیل سے قبل ازوقت گھر جانے سے روک دیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کے وزیرِ برائے انصاف نے بتایا کہ قیدیوں کی جلد رہائی سے متعلق پے رول بورڈ کی جانب سے دس ماہ کی قید کے بعد پسٹوریئس کی رہائی کا فیصلہ قبل ازوقت ہے اور بغیر کسی قانون کے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قانونی ذرائع کے مطابق اب بورڈ کی جانب سے پسٹوریئس کی قبل ازوقت رہائی کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔ یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ شاید یہ فیصلہ سیاسی دباؤ کے تحت کیا گیا ہے ۔ پسٹوریئس کو آئندہ جمعے کو جیل سے گھر میں نظر بند کیا جانا تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اپنی سزا کا بقیہ عرصہ دارالحکومت پریٹوریہ میں اپنے ایک انکل کے تین منزلہ گھر میں گزاریں گے ۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ کو غلطی سے قتل کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

جنوبی افریقی ایتھلیٹ پسٹوریئس کی قبل ازوقت رہائی روک دی گئی