دنیا بھر میں سیوریج سے ملنے والی حیرت انگیز چیزیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 20 اگست 2015 12:14

دنیا بھر  میں سیوریج سے ملنے  والی حیرت انگیز چیزیں

دنیا بھر میں لوگوں کو گمشدہ چیزیں ملتی ہی رہتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو چند دلچسپ گمشدہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو سیوریج سے ملیں ۔

سونا
ناگانا، جاپان
یہاں کے ایک واٹر ٹریمنٹ پلانٹ سے 36000 ڈالر مالیت کا سونا ملا۔ خیا ل ہے کہ یہ سونا صنعتوں میں استعمال ہونے والے مواد اور اوزاروں کا ہے۔

لگژری گھڑیاں
ایسیکس، برطانیہ
کوڑا اٹھانے والے ایک شخص کو چاک ویل ریلوے اسٹیشن کے پاس سیوریج سے ایک اومیگا گھڑی، دو رولیکس اور ایک فرینک ملر ملیں۔



مگرمچھ
ٹیکساس، امریکا
دنیا بھر میں سیوریج کی نالیوں سے چوہے ہی نکلتے ہیں مگر 2006 میں ٹیکساس کی ایک 3 فٹ سیوریج لائن سے 600 پاونڈ وزنی مگر مچھ نکلا تھا۔

بھیڑ
سرے، برطانیہ
برطانیہ میں ایک سیوریج لائن کو صاف کرتے ہوئے سینٹری ورکروں کو ایک زندہ بھیڑ ملی۔

(جاری ہے)

اس بھیڑ کو بچا لیا گیا۔

گائے
صوبہ فیوجیان، چین
بھیڑ کی کہانی تو سن لی۔

سیوریج سے گائے بھی مل چکی ہے۔ چار دن سے گمشدہ ایک گائے کی آوازیں سن کر اسے سیوریج لائن سے نکالا گیا۔

جبڑے کی ہڈی
ایڈمونٹن، کینیڈا
سیوریج سے جبڑے کی ہڈی ملنے کے بعد حکام پریشان ہوگئے۔ کافی تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ یہ ہڈی انسانی جبڑے کی نہیں۔ نا معلوم کس جانور کی تھی اور کس طرح نیچے پہنچی تھی۔


ماریجوانا
واشنگٹن، امریکا
کسی طرح ماریجوانا کے بیج فلش سے سیوریج لائن میں چلے گئے اور وہاں ماریجوانا کا ایک چھوٹا سا جنگل اگ گیا۔

سینڑی ورکروں نے حکام کو اس کی خبر دی ، جس کے بعد اسے تلف کیا گیا۔


آدھی کار
لندن ، برطانیہ
مکمل کار تو سیوریج لائن میں جا نہیں سکتی ، آدھی کار سیوریج لائن میں پہنچ چکی ہے۔ اس آدھی سے مراد یہ نہیں کہ آدھی باہر رہ گئی اور آدھا حصہ اندر چلا گیا۔ اصل میں لندن کی ایک سیوریج لائن بلاک ہوئی تو دیکھنے پر پتہ چلا وہاں کار کا آدھا حصہ پھنسا ہوا ہے۔

نہ جانے کس طرح پہنچا۔

ہینڈ گرینڈ
لندن، برطانیہ
سینڑی ورکرز کو لندن میں سیوریج کی صفائی کرتے ہوئے ایک ہینڈ گرینڈ ملا تھا۔

فیکس مشین
سکاٹ لینڈ، برطانیہ
لگتا ہے برطانیہ میں کسی آفس میں کلرک کو اچھی خاصی جھاڑ پڑی ہوگی جو اس نے فیکس مشین کو اٹھا کر سیوریج میں پھینک دیا۔ صفائی کرنے والوں کو روٹین کی صفائی کے دوران سیوریج سے فیکس مشین ملی تھی۔



موٹر کراس بائیک
ٹرینٹ، برطانیہ
موٹرکراس بائیک سارے ملک میں گھوم سکتی ہیں مگر سیوریج لائن میں نہیں۔ ٹرینٹ برطانیہ میں صفائی کرنے والوں کو سیوریج لائن سے موٹرکراس بائیک ملی۔ جس کے مالک کا کچھ پتہ نہیں۔

بچہ
سڈنی، آسٹریلیا
سڈنی آسٹریلیا میں سینیٹری ورکر سیوریج لائن میں بچے کی آواز سن کر حیران رہ گئے۔

بچے کو جلدی سے ڈھونڈا اور اسے ابتدائی طبی امداد دی۔ بچے کو بچا لیا گیا ہے اور اب یہ بالکل تندرست ہے۔

ڈائنو سار کے فوسل
البرٹا ، کینڈا
ایک نئی عمارت کو بنانے کے لیے کھدائی کا کام جاری تھا کہ کام کرنے والوں کو ایک ڈائنو سار کے فوسل ملے۔ اس ڈائنو سار کو Hypocrosourus کہا جاتا ہے۔


اس کے علاوہ سیوریج سے سائیکل، پالتو جانور،ہاکی، گولڈ فش اور بہت سی عجیب وغریب طرح کی چیزیں نکلتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :