کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے کے ٹو اور کے تھری پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔

لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 12:19

کراچی : وزیر اعظم نواز شریف نے کے ٹو اور کے تھری پراجیکٹس کا افتتاح کر ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) :وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں . کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف نے کے ٹو منصوبے کنکریٹ پورنگ کا افتتاح کر دیا.وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نومبر 2013ء میں کے ٹو اور کے تھری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، منصوبے کے آغاز کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔

آج منصوبے کی تکمیل کے بعدا فتتاح کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے چین سے آئے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک چین منصوبے کی تکمیل پاک چین کی مضبوط دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری حکومت کی اولین ترجیح ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

(جاری ہے)

تاہم چین کی پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت بھی ہمارے لیے قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاک چین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان کی شہادت کے باعث دہشت گردوں کے خلاف جاری یہ مشن نہیں رکنے والا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ایسے کوئی بھی واقعات ہمارے عزم اور حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عملدر آمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کا رجحان پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے،

متعلقہ عنوان :