بالی ووڈ اداکارہ ینکل کھنہ نے اپنی پہلی کتاب پہلی کتاب ” مسز فنی بونز“ لانچ کردی

جمعرات 20 اگست 2015 12:22

بالی ووڈ اداکارہ ینکل کھنہ نے اپنی پہلی کتاب پہلی کتاب ” مسز فنی بونز“ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ و مصنفہ ٹوینکل کھنہ نے اپنی پہلی کتاب ” مسز فنی بونز“ گزشتہ روز لانچ کردی۔

(جاری ہے)

کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب میں ، ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ، شوہر اکشے کمار ، عامرخان، کرن جوہر،جیا بچن سوزانے روشن اور سونالی باندرے سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی اپنی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹوینکل کھنہ کا کہناتھا کہ میرے شوہر میری لکھی گئی کامیڈی فلموں میں کام کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں جب کہ میں ان سے ایک چاکلیٹ بھی نہیں خرید سکتی مجھے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایوارڈ شوز اور دیگر تقریبات کی میزبانی کرنا پڑتی ہے۔

اس کے باوجود میں کہتی ہوں کہ اکشے کمار ایک بہترین اور پیار کرنے والے شوہر ہیں اور وہ حقیقت میں میرے ایڈیٹر ہیں کیونکہ میں جو کچھ لکھتی ہوں وہ اس کی اصلاح کرتے ہیں اور اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتے تو میں کبھی مزاح نہ لکھ پاتی۔