آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی کرکٹ کیریئر کے احیا کاکریڈٹ بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دے دیا

جمعرات 20 اگست 2015 12:25

آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی کرکٹ کیریئر کے احیا کاکریڈٹ بھارتی اہلیہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) آل راؤنڈر شعیب ملک نے قومی کرکٹ کیریئر کے احیا کاکریڈٹ بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایسا بھی وقت آتا ہے جب آپ اپنے خیالات اور احساسات کے بارے میں ٹیم میں کسی سے بات نہیں کرسکتے ‘ایسے میں میں ثانیہ مرزا کا ساتھ حاصل ہونے پر خود کو کافی خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں ان سے بطور کھلاڑی تبادلہ خیال کرسکتا اور اچھے مشورے حاصل کرتا ہوں میں جانتا ہوں کہ وہ کتنی سخت محنت کرتی ہیں اسی چیز نے مجھے کرکٹ میں فائدہ پہنچایا اورمیں پاکستان ٹیم میں کامیابی سے کم بیک کرپایا۔

متعلقہ عنوان :