عالمی سکواش رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کا سفر جاری ‘کوئی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی شامل نہیں

جمعرات 20 اگست 2015 12:26

عالمی سکواش رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کا سفر جاری ‘کوئی کھلاڑی ٹاپ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)عالمی اسکواش رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کا سفر جاری ہے اور کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 50 میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔پاکستان جس نے اسکواش کی دنیا پر چار دہائیوں سے بھی زائد عرصے تک راج کیااس وقت زوال کی جانب گامزن ہے اور جو پاکستانی کھلاڑی عالمی رینکنگ پر سب سے اوپر موجود ہے وہ ناصر اقبال (51 واں نمبر) ہیں۔

(جاری ہے)

دانش اطلس خان (66)، ان کے بھائی عامر (69) اور فرحان زمان (75) بین الاقوامی رینکنگ میں شامل دیگر پاکستانی کھلاڑی ہیں۔مصر کے محمد الشورمے بدستور عالمی نمبرون پوزشین پر موجود ہیں ‘ ٹاپ 50 میں بھی 14 کھلاڑی مصر سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ٹاپ ٹین کی فہرست میں جن کھلاڑیوں کا نام ہے ان میں محمد الشورمے (مصر)مک میتھیو (انگلینڈ)گریگری گاؤلٹیر (فرانس)میگوئل اینجل روڈریگیوز (کولمبیا)رامے آشور (مصر)سائمن روسنر (جرمنی) ‘پیٹر بیکر (انگلینڈ) ‘عمر مسعود (مصر) ‘طارق مومن (مصر) اور امر شبانہ (مصر) شامل ہیں ۔