برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر نے مسافرو ں کو حیران کر دیا
جمعرات 20 اگست 2015 12:35
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر نے مسافرو ں کو حیران کر دیا جبکہ ایک خاتون نے ان کی خفیہ سیلفی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس سے لوگ وزیراعظم کے بارے میں مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈیوڈ کیمرون نے ملک کے وزیر اعظم ہونے کے باوجود سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حال ہی میں ایک بچت طیارے کی اکانومی کلاس سے ہوائی سفر کیا۔
سوشل میڈیا کے صارفین میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی ایک تصویر موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ یہ تصویر ایک لڑکی نے اس وقت اتاری ہے جب وہ سستی ائیر لائن کی پرواز کی اکانومی کلاس سے ہوائی سفر کر رہے تھے۔اخبار ’مرر‘ کے مطابق، ڈیوڈ کیمرون کے طیارے کی ایک ساتھی مسافر ایشیلی نے وزیر اعظم کو اپنی جانب متوجہ نہ دیکھ کر ان کیساتھ اپنی ایک خفیہ سیلفی اتار لی، جب وہ دوران پرواز ناشتے میں ایک پونڈ اسی پینس کی چپس کھارہے تھے۔(جاری ہے)
ایشیلی نے ذرائع کو بتایا کہ مجھے ان کی منکسر المزاجی نے حیران کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ان دنوں پرتگال میں الگاروو میں اپنی اہلیہ سمانتھا کیمرون اور تینوں بچوں کے ساتھ گرمیوں کی تعطیلات منا رہے ہیں اور وہ ویک اینڈ پر ایک سرکاری تقریب میں شرکت کی غرض سے واپس برطانیہ آئے تھے اور لگتا ہے کہ وہ اس پرواز کے ذریعے واپس پرتگال اپنے خاندان کے پاس جارہے تھے۔
تاہم، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلفی نے وزیر اعظم کی کھانے پینے کی عادتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے جس میں وہ پرنگلز چپس سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔وزیر اعظم کی تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا کی صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ فرسٹ کلاس میں بھی سفر نہیں کر رہے ہیں۔ لگتا ہے واقعی برطانیہ پر کڑا وقت آگیا ہے۔ایک اور صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ڈیوڈ کیمرون نے اکانومی کلاس سے سفر کرکے خود کو عوامی وزیر اعظم ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب وزیر اعظم نے سستی ائیرلائن کی پرواز سے سفر کیا ہے۔ انھوں نے اس سے پہلے 2013 میں پرتگال میں چھٹیاں منانے کے لیے بجٹ پرواز کا استعمال کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.