جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ میں مفت طبی کیمپ کل ہوگا

جمعرات 20 اگست 2015 12:47

جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ میں مفت طبی کیمپ کل ہوگا

جدہ ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)سعودی عرب کے شہر جدہ میں قا یم پاکستانی قونصل خانہ میں مفت طبی کیمپ کل(جمعہ کو) ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق کیمپ کا انعقاد پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام کیا جائیگا۔کیمپ انچارج محمد یونس ستارنے بتایا کہ یہ کیمپ کم آمدنی والے پاکستانیوں کیلئے منعقد کیا جارہاہے تاکہ انہیں مفت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے۔