نوشہرہ‘ نالے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد

جمعرات 20 اگست 2015 12:54

نوشہرہ‘ نالے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد

نوشہرہ۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء )پبی کے علاقے چوکی ممریز میں نالے سے درجن کے قریب ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ۔بی ڈی ایس سکواڈ نے موقع پرپہنچ کر تمام ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنادیا ۔ہینڈ گرنیڈ آٹے کی بوری سے برآمد ہوئے جو حالیہ سیلاب میں بہہ کر یہاں تک پہنچے تھے ۔

(جاری ہے)

خبر کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا نوشہرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ پبی کے قریب علاقہ چوکی ممریز غازی آباد کے قریب پانی کے نالے میں پرانے ساخت کے ہینڈ گرنیڈ آٹے کی بوری میں پڑے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے تمام ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنادیا۔