اسلام آباد: حریت رہنماوں کے ساتھ مشاورت معمول کی بات ہے، امید ہے بھارت سر تاج عزیز کو حریت رہنماوں سے ملاقات کرنے نہیں روکے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ سرتاج عزیز کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 12:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ پُر امن مذاکرات کے لیے پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کے ساتھ ملاقات معمول کی بات ہے، پاکستانی ہائی کمیشن نے ماضی میں بھی حریت رہنماؤں کو مدعو کیا تھا. مدعو کیا کشمیر مذاکرات سے قبل حریت رہنماؤں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے امید ہے کہ بھارت مزیر خارجہ سر تاج عزیز کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے سے نہیں روکے گا ان کا کہنا تھا کہ بھارت گذشتہ دو ماہ میں ستر مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھایا گیا جس سے پاکستان کو عالمی فورمز سے حمایت حاصل ہو گئی، انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں،