آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن کو 25 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 20 اگست 2015 13:00

آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن کو 25 رنز سے ہرا ..

ڈبلن۔20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) آسٹریلیا ویمن نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن کو 25 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔ آئرلینڈ کی ٹیم 141 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

کپتان میگ لیننگ نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں الیز ویلانی 32، ایلیکس بلیکویل (ناٹ آؤٹ) 20 اور الیز پیری 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ الینا ٹائس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔ کیسیلا جائس 26 اور گیبی لیوئس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ گریس ہیرس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔