کوسٹاریکا میں منشیات اسمگل کرنے والا کبوتر پکڑا گیا

جمعرات 20 اگست 2015 13:04

کوسٹاریکا میں منشیات اسمگل کرنے والا کبوتر پکڑا گیا

سان جوز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) فلموں میں منشیات اور سونے کی اسمگلنگ کرنے والے ڈان کو پکڑنا تو شاید ناممکن ہولیکن اسمگلنگ کرنے والا اگر اْڑ بھی سکتا ہو اور پھر بھی پکڑا جائے تو پولیس کو سلام کرنا چاہیے۔ اسمگلنگ کی کوشش کوئی انسان کرے تو اس کے پکڑے جانے کا امکان ہوتا ہی ہے لیکن اسمگلر اب سیانے ہو چکے ہیں اور انھوں نے کبوتروں کو بھی اسمگلنگ پر لگا دیا ہے۔

اب کبوتر چٹھی نہیں، اسمگلنگ کا مال لے کر سرحد پار جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوسٹا ریکا کی ایک جیل میں ایک ایسا کبوتر قید ہے جسے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ پولیس نے جیل کی چھت پر کبوتر کو ایسی حالت میں مٹر گشت کرتے ہوئے پکڑا کہ اس کے سینے پر زپ والی ایک چھوٹی تھیلی لگی تھی جس میں 14 گرام کوکین اور اتنی ہی مقدارحشیش کی تھی۔پولیس کو شبہ ہے کہ جیل میں موجود کسی قیدی نے منشیات کے لیے اس کبوترکو خصوصی تربیت فراہم کی ہے اور اسے جیل سے منشیات کی نقل و حمل کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔پولیس نے کبوتر کو منشیات سمیت پکڑنے کے بعد ایک پنجرے میں بند کر دیا ہے جہاں ماہرین اس کے معائنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :