سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تفصیلی شیڈول کل جاری ہوگا

جمعرات 20 اگست 2015 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے تفصیلی شیڈول آج(جمعہ) کو جاری کرے گا،سندھ اور پنجاب میں تین مراحل میں الیکشن کروائے جائیں گے،پہلا مرحلے کا الیکشن 12 اکتوبر کو ہوگا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تفصیلی آج (جمعہ) کو جاری کرے گا جس میں سندھ اور پنجاب میں تین مراحل میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے حوالے سے تفصیلی شیڈول ہوگا جس میں پنجاب میں مختلف اضلاع کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے اسی طرح سندھ کے اضلاع کو تین مراحل میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی شیڈول میں کاغذات نامزدگی ،جانچ پڑتال وصولی اور اعتراضات کے حوالے سے مجوزہ تاریخوں کا اعلان بھی کیا جائیگا۔