ملک کے بالائی علاقوں میں کل بارش کا امکان

جمعرات 20 اگست 2015 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (جمعہ ) سے ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے، آئندہ چار روز تک خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کی ساتھ بارش ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے،جمعہ (رات) سے اتوار کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، پشاور،مردان ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے،جمعہ سے سوموار کے دوران شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان اور چترال) میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاوٴں میں طغیانی کا خدشہ ہے،آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم آج (شام/رات) ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد, کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ( ائیرپورٹ03) جبکہ لاہور (ائیرپورٹ03)، اور لاہور (سٹی) میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :