آئی سی سی کی طرف سے محمد آصف اور سلمان بٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، عامر سہیل

جمعرات 20 اگست 2015 13:41

آئی سی سی کی طرف سے محمد آصف اور سلمان بٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کرنے ..

لاہوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ءقومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر عامر سہیل نے آئی سی سی کی طرف سے محمد آصف اور سلمان بٹ پر لگائی گئی پابندی ہٹائے جانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف اور سلمان بٹ پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد دونوں کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر عامر سہیل نے آئی سی سی کے اس فیصلے کو پاکستانی ٹیم کیلئے اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ باپندی کی سزا سے گزرنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے کیا سیکھا ہے اور ان کے رویے میں کس قدر مثبت تبدیلی آئی ہے۔