ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 20 اگست 2015 13:43

ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ..

کراچی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ءایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی آٹھ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔25 اگست سے پانچ ستمبر تک بنکاک میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں محب اللہ ، نادر، قادرخان ، تنویر احمد،وسیم ارشد ، اویس علی خان ، محمودالحسن شامل ہیں جبکہ علی بخش قومی ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اولمپیئن ارشدحسین اور محمدلیاقت کوچز اور اقبال حسین ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں ٹیم مینجر ہوں گے۔قومی ٹیم چوبیس اگست کو کراچی سے بنکاک روانہ ہوگی، ایشین باکسنگ چیمپین شپ آئندہ سال ہونیوالے ریو اولمپکس کا پہلا کوالیفائنگ ٹورنامنٹ بھی ہے۔