اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس، کمیٹی نے رابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 13:44

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا. جس میں قائمہ کمیٹی نے رابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بل کی منظوری دے دی۔اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

بل میں موقف دیا گیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی بد سلوکی کے مرتکب افراد کو بغیر وارنٹ بھی گرفتار کیا جا سکے گا اور گرفتار افراد کی ضمانت نہیں ہو گی . بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو عمر قید، جنسی بد سلوکی کی ویڈیو بنانے والے ملزمان کو 7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جائے گی۔

جبکہ فحش حرکات کرنے پر بھی 7 سال قید اور بچوں پر تشدد کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ قصور اسکینڈل کے بعد جنسی زیادتی کے مرتب افراد کی گرفتاریوں کا عمل اب بھی جاری ہے. یاد رہے کہ قصور اسکینڈل میں 280 سے زائد کم سن بچوں کو جنسی بد سلوکی کا نشانہ بنایا گیا تھا.