آئی سی سی کی جانب سے سزا ختم ہونے پر سلمان بٹ اور محمد آصف قومی ٹیم میں شمولیت کے خواب دیکھنے لگے

جمعرات 20 اگست 2015 13:54

آئی سی سی کی جانب سے سزا ختم ہونے پر سلمان بٹ اور محمد آصف قومی ٹیم میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کر نے والے سابق کپتا ن سلمان بٹ اور محمد آصف نے پابندی ختم کر نے کا فیصلہ کو خوش آئند ہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور برے وقت میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کے شکرگزار ہیں، اس خبرسے نئی زندگی ملی ۔تفصیلات کے مطابق آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل کی جانب سے محمد آصف اور محمد عامر پر سپاٹ فکسنگ کیس میں یکم ستمبر کو سزا کے خاتمے کر نے کے اعلان کے بعد دونوں کھلاڑ یوں نے خوشی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کے خواب دیکھنا شروع کر دئیے ہیں ۔

اس حوالے سے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا ہے کونسل کے اس فیصلے کا خیرمقدم کر تا ہوں اور برے وقت میں جس نے بھی میرا ساتھ دیا ان سب کا شکرگزار ہوں ، اس خبرسے نئی زندگی ملی جسے میں ہی سمجھ سکتا ہوں کہ اس کے میرے نزدیک کیا معنی ہیں،انھوں نے کہا کہ اپنے لیے روزی روٹی کمانے کا رستہ کھلنے پر میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، میں بہت نقصان اٹھا چکا اور اب یکسر بدل گیا ہوں، مجھے ایک بڑا سبق مل چکا اب اچھی اسپرٹ کے ساتھ اپنی کرکٹ شروع کروں گا۔

(جاری ہے)

محمد آصف نے کہا کہ سلیکٹرز کو متاثر کر کے قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش ہو گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس بارے میں کہاکہ جب تک آئی سی سی کا تحریری فیصلہ موصول نہ ہو کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ 2010میں پاکستان کر کٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان کے 3کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزائیں ہوئی تھیں۔