سلمان بٹ کو قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

جمعرات 20 اگست 2015 13:56

سلمان بٹ کو قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)پاکستانی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلمان بٹ کو قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹانے کے اعلان کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہور ہے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دید ی ہے جس میں سلمان لاہور لائنز کی نمائندگی کریں گے۔پی سی بی حکام کا کہناہے کہ سابق کپتان سلمان بٹ بہترین کارکر دگی دکھا کر ٹیم میں بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔