غلط پالیسیوں کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ تباہی کے دھانے پر پہنچ جائیگی، راشد لطیف

جمعرات 20 اگست 2015 13:56

غلط پالیسیوں کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ تباہی کے دھانے پر پہنچ جائیگی، راشد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلط پالیسیوں کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ تباہی کے دھانے پر پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کر کٹ میں آبادی کے تناسب سے ٹیمیں نہ کھلانے پر راشد لطیف بھی خم ٹھونک کر میدان میں آگئے، پہلے تو کہا کہ اگرساری ٹیموں کو کوالیفائنگ راونڈ کھلائیں تو ٹھیک ہے صرف کراچی اور لاہور کو کوالیفائنگ راونڈ کھلانا نا انصافی ہے۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کراچی سٹی ایسو سی ایشن کو صحیح وقت پر اس پراحتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے تھا تو ہمیں آگے آنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ماضی میں کراچی اور لاہور کی دو دو ٹیمیں ڈومیسٹک کر کٹ ٹورنا منٹ میں شرکت کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :