آل کراچی استاد داؤد شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ، شہباز گرین ،آسکانی برادرز ،پھول پتی سٹار،نیشنل آفریدی ، جگو میموریل سرخرو

جمعرات 20 اگست 2015 13:57

آل کراچی استاد داؤد شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ، شہباز گرین ،آسکانی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار کے زیر اہتمام کلری فٹ بال اسٹیڈیم اگرہ تاج میں جاری "آل کراچی سید بابو شاہ و استاد داؤد شیدی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں شہباز گرین کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد با بل اسپورٹس لیاری کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے بر ابر رہا دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے اس موقع پر نائب صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ عمر زادہ روغانی ،نائب صدر ویسٹ مراد بخش بابل اور کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان نے بھی میچ میں خصوصی شرکت کی دوسرے میچ میں آسکانی برادرز نے محمد الیون کو 3-1سے ،پھول پتی اسٹار نے عیسیٰ میموریل کو 3-1سے ،نیشنل آفریدی نے آزاد مسلم کو 6-1سے ،جگو میموریل نے کھوکھرا ٓپار اسٹار کو 5-2سے ،ابراہیم میموریل نے عیدو لین محمڈن کو 3-0سے اور کیماڑی محمڈن نے سیفی اسپورٹس کو 3-0سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اختر کوچ ،شوکت گھوٹانی،عبدالباقی ،نیاز احمد ،غلام عباس اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔