حکومت کا یوم دفاع کی 50ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منانے کا اعلان
جمعرات 20 اگست 2015 13:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) چھ ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے پچاس برس مکمل ہونے پر حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ قومی سطح پر جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق یوم دفاع کے انتظامات کیلئے قائم کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پرویز رشید اورعبدالقادر بلوچ شامل ہیں، خواجہ آصف نے کہاکہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، پاک فوج اور بزرگوں کی قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔
یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی اس موقع پر خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے، جنگ ستمبر میں سپاہیوں اور قوم کا لہو گرمانے والے ادیبوں، شاعروں، گلوکاروں کے ساتھ پروگرام تیار کئے جائیں گے، چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاوٴں سے کیا جائے گا، جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.