تیرے نام کا سیکوئل بنانے کا خواہاں ہوں‘ ستیش کایوشیک

جمعرات 20 اگست 2015 14:32

تیرے نام کا سیکوئل بنانے کا خواہاں ہوں‘ ستیش کایوشیک

ممبئی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء بالی وڈ اداکار اور ڈائریکٹر ستیش کایوشیک نے کہا ہے کہ وہ 2013ء کی ہٹ فلم ”تیرے نام“ کا سیکوئل بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تیرے نام ٹو بنی تو وہ پہلے انسان ہونگے جو اس میں چھلانگ لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں کی سائٹس پر بیشمار لوگ مجھ سے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سلمان خان سپر سٹار سے بھی آگے کی چیز بن گئے ہیں۔ اس لئے مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس سیکوئل کا حصہ بننا چاہئیں گے یا نہیں۔