خانز کے ساتھ اداکاری کرنا پسند ہے‘ نواز الدین صدیقی

جمعرات 20 اگست 2015 14:32

خانز کے ساتھ اداکاری کرنا پسند ہے‘ نواز الدین صدیقی

ممبئی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ کے تینوں خان شاہ رخ‘ عامر اور سلمان کے ساتھ اداکاری کرنا پسند ہے کیونکہ تینوں میں مختلف اچھی عادتیں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دس سے بارہ سال کی جدوجہد نے مجھے بہت کچھ سکزایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ناکامی کے دور میں لوگوں اور وقتوں کو بدلتے دیکھا ہے اور اج وہ اپنی محنت کی وجہ سے اس مقام پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ”منچھی دی ماؤنٹین“ میری زندگی کی سب سے مشکل ترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کے مشہور خان شاہ رخ خان‘ عامر اور سلمان تینوں کے ساتھ ہی اداکاری کی ہے۔