رندیپ ہودا نے 39 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 20 اگست 2015 14:34

رندیپ ہودا نے 39 ویں سالگرہ منائی

ممبئی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء بالی وڈ اداکار رندیپ ہود نے 39 ویں سالگرہ منائی۔ اگست 1976ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع روہتک میں پیدا ہونیوالے رندیپ ہودا نے اپنے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز 2001ء میں معروف ہدایتکارہ میرا نائر کی فلم ”مون سون ویڈنگ“ سے کیا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ میں دنیپ کی پہلی کامیاب فلم 2005ء میں فلمساز و ہدایتکار رام گوپال ورما کی ”ڈی“ رہی جس میں انکی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے سراہا گیا۔ اس کے بعد رندیپ کئی ناکام فلموں کا حصہ بنے جن میں ”ڈرنا ضروری ہے“ ، ”رسک“ ، ”روبرو“ میرے ”خوابوں میں جو آئے“ اور دیگر شامل ہیں۔