ریحام خان نے فلم جانان کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا

جمعرات 20 اگست 2015 14:34

ریحام خان نے فلم جانان کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کی مکمل کاسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ جانان پختون گھرانے پر بننے والی رومانوی فلم ہے جس کی کہانی عثمان خالد بٹ نے لکھی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، آرمینہ خان اور علی رحمان خان شامل ہیں۔ فلم جنان میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورتی، اور وطن کے کئی خوشگوار پہلووٴں کو اجاگر کیا جائیگا جبکہ فلم کی عکس بندی شمالی علاقوں میں کی جائیگی۔ اظفر جعفری کی ہدایتکاری اور ریحام خان اور عمران رضا کاظمی کی سرمایہ کاری میں بننے والی فلم جنان اگلے سال ریلیز کی جائیگی۔