پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی فورسز کی حمایت حاصل ہو گئی ، عالمی برادری نے افغان مفاہمتی عمل میں ہمارے کردار کو سراہا، بھارت نے گزشتہ دو ماہ میں 72بار لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کی، پاک بھارت مذاکرات سے پہلے کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،امید ہے بھارت کشمیری قیادت کو سرتاج عزیز سے ملنے گا

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ واربریفنگ

جمعرات 20 اگست 2015 15:37

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی فورسز کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، عالمی برادری نے افغان مفاہمتی عمل میں ہمارے کردار کو سراہا، بھارت نے گزشتہ دو ماہ میں 72بار لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کی، پاک بھارت مذاکرات سے پہلے کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،امید ہے بھارت کشمیری قیادت کو سرتاج عزیز سے ملنے گا۔

وہ جمعرات کو ہفتہ کو نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ دہلی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کے ساتھ مشاورت معمول کی بات ہے،پاک بھارت مذاکرات سے پہلے کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے،پاک بھارت مذاکرات کے موقع پر کشمیری رہنماؤں سے ماضی میں بھی بات چیت ہوتی رہی، امید ہے کہ بھارت کشمیری قیادت کو سرتاج عزیز سے ملنے دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ دو ماہ میں 72بار لائن آف کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی کی، پاکستان کو سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر عالمی فورسز کی حمایت حاصل ہو گئی ہے، عالمی برادری نے افغان مفاہمتی عمل میں ہمارے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات نہایت اہم ہیں، روس کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان بھارت کے ساتھ بھی پرامن مذاکرات چاہتا ہے، دونوں ممالک قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے ایجنڈے کیلئے رابطے میں ہیں۔