وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات،سیاسی، امن و امان اور کراچی آپریشن بارے تبادلہ خیال

جمعرات 20 اگست 2015 15:38

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی، امن و امان اور کراچی آپریشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گورنر ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے قبل وزیراعظم نواز شریف سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی آپریشن کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔