الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) سمیت 13 سیاسی جماعتوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

جمعرات 20 اگست 2015 15:38

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ) الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) سمیت 13 سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں، کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 29 اگست کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ نے الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 13 سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ29 اگست ہے۔