حریت رہنماؤں کو سرتاج عزیز سے ملاقات کی دعوت معمول کی بات ہے ‘ پاکستان نے بھارتی حکام کی تنقید مسترد کر دی
قومی سلامتی کی مشیروں کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور سرحدی خلاف ورزی کے معاملات سمیت تمام ایشوز پر بات چیت ہوگی ‘ دفتر خارجہ
جمعرات 20 اگست 2015 15:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان نے حریت رہنماؤں کو مدعو کر نے پربھارتی حکام اور میڈیا کی جانب سے بلا جواز تنقید کر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کی مشیروں کی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور سرحدی خلاف ورزی کے معاملات سمیت تمام ایشوز پر بات چیت ہوگی ‘ امید ہے بھارت سرتاج عزیز کو کشمیری رہنماؤں سے ملنے سے نہیں روکے گا ‘ دہشتگردی بھارت کا ہی نہیں پاکستان کا بھی مسئلہ ہے ‘ آپریشن ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خلاف ہو رہا ہے ، پاکستان دہشتگردوں کے اچھے یا برے ہونے کی درجہ بندی نہیں کرتا ‘پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل میں کردار محض ایک معاون کا ہے ‘ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کب ہوگا افغانستان پر منحصر ہے ‘افغان حکومت کی جانب پاکستان پر الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان
بھارت کے ساتھ پر امن مذاکرات کیلئے پر عزم ہے اور مثبت تعلقات کا خواہاں ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے دو ماہ کے دور ان کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی 70مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا ہے اور پاکستان کو اس معاملے پر حمایت حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کے ایجنڈ ے کیلئے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں ہونیوالے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری بھی شرکت کرینگے، پاکستان اور بھارت کو مشترکہ مسائل کا سامنا ہے جسے بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے آپریشن ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خلاف ہو رہا ہے ، پاکستان دہشتگردوں کے اچھے یا برے ہونے کی درجہ بندی نہیں کرتا۔ ترجمان نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات نہایت اہم ہیں، اتحادی سپورٹ فنڈ سمیت مختلف معاملات پر امریکہ کے ساتھ بات ہوتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغان مفاہمتی عمل میں کردار محض ایک معاون کا ہے ، بین الاقوامی برادری نے افغان مفاہمتی عمل میں ہمارے کردار کو سراہا ہے ، یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور کب کرے گا ترجمان نے بتایاکہ افغانستان اور طالبان کے درمیان پاکستان کا کردار ایک معاون کا ہے،افغان حکومت کی جانب پاکستان پر الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کابل حملوں کی ذمہ داری ڈالنے کے حوالے سے قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان حکومت کے پاس اگر کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ فراہم کرے افغان حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جو ثبوت پیش کیے جائے گے پاکستان ان کے مطابق کارروائی عمل میں لائیگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے پاکستان اور افغانستان میں جاری دوطرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ یو اے ای کے ساتھ دفاع ، سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں ، ایک ملین پاکستانی یو اے ای میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔اس سوال کے جواب میں کہ تلور کے شکار کا لائسنس کتنے عرب شہزادوں کے پاس تھا؟ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں اس کی تفصیل معلوم نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.