لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعید کی درخواست منظور، بھارتی فلم ’فینٹم ‘ کی پاکستان میں نمائش روک دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 16:15

لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعید کی درخواست منظور، بھارتی فلم ’فینٹم ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی فلم ”فینٹم“ سے متعلق جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پاکستان میں مذکورہ فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے.

(جاری ہے)

حافظ سعید نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی بھارتی فلم ”فینٹم“ میں پاکستانی شہریوں کو بطور دہشت گرد دکھایا گیا ہے لہٰذا پاکستان میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے جس پر لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کر دئے ہیں.